• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں منگل کو چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے ، تھانہ بھارہ کہو گے علاقے میں دیور نے خاوند سے ناراض دو بیٹیوں کی ماں بھابی کو قتل کر دیا ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی 10 میں منشیات کا عادی فٹ پاتھ پر سوتے میں چل بسا اور تھانہ ہمک کے علاقے ٹی چوک میں دو ٹرکوں کے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ڈیڈ باڈیز مردہ خانے اور زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے پولی کلینک اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ بھارہ کہو پولیس نے مقتولہ مناہل کے والد راجہ الطاف کی مدعیت میں مبینہ قاتل غلام عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، مقتولہ 6 سالہ اور 2 سالہ دو بچیوں کی ماں تھی بیرون ملک موجود خاوند علی اکبر سے ناراضگی کی وجہ سے دو سال سے میکے میں راہ رہی تھی ۔08 افراد زخمی ہوئےجن میں سے 2 زخمیوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ 06 زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق پیاز سے لدا ٹرک الٹ گیا تھا اور اس کے پیچھے سے آتا ہوا سامان سے لدا ٹرک کا ڈرائیور بھی کنٹرول نہ رکھ سکا اور وہ بھی الٹے ہوئے سے ٹکرا کر الٹ گیا ، 20 سالہ فیصل اور 37 سالہ جنید موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سالہ حسین ، 25 سالہ علی، 18 سالہ نسیم 19 سالہ زبیر ،32 سالہ حفیظ اور27 سالہ دلاور سکنہ شیخوپور زخمیوں میں شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید