• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA؛بحریہ ٹاؤن کولے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد( رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلام آباد کے زون 5 میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز تھری اور فیز فور میں لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اےکے ڈائریکٹر ہا ؤسنگ سوسائٹیز اعجاز احمد شیخ کی جانب سے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بحر یہ ٹاؤن کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نےآٹھ دسمبر2010کو زون فائیو میں موضع ہمک اور موضع کوٹھہ کلاں میں2999کنال اراضی پر مشتمل ہاؤسنگ سکیم کے لے آؤٹ پلان کی منظوری دی جس میں رہائشی پلاٹوں کی تعداد 2730ہے۔  بحر یہ ٹاؤن شرائط اور قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔ 15 سال گزرنے کے باوجود بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے این او سی کے حصول کے لیے درکار تقاضے پورے نہیں کیے بلکہ غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات شروع کر دی گئیں، جو کہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور زوننگ ریگولیشن 1992 کی خلاف ورزی ہے۔سی ڈی اے نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے انحراف کیا گیا اور متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں۔نوٹس میں گیارہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید