• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد اجتماع وایوارڈز تقسیم تقریب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) دعوتِ اسلامی تعلیمی کونسل کے زیر اہتمام 1500ویں جشنِ میلادالنبیؐ کے موقع پر سالانہ ایوارڈز کی تقریب منگل کو جناح کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔جس میں دعوتِ اسلامی کے تینوں تعلیمی ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، کنز المدارس بورڈ اور دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم ایک ہی پلیٹ فارم پر مشترکہ اجتماع اور ایوارڈز تقریب میں پیش ہوئے۔جس کا مقصد مل کر نبی کریم ؐکی ولادت کی خوشی اور عقیدت کا اظہار اور دارالمدینہ و کنز المدارس کے نمایاں طلبہ کو اعزازات سے نوازنا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تعلیمی کونسل،علامہ جنید عطاری مدنی نے کہا کہ "یہ اجتماع ایسے نوجوانوں کی تیاری کی علامت ہے جو ذہانت کے ساتھ ساتھ روحانی اور اخلاقی اقدار کے بھی امین ہیں۔ یہ ہمارے روشن مستقبل اور گہری علمی و روحانی روایت کا جشن ہے۔"سربراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی محمد عمران عطاری اور مفتی محمد قاسم عطاری نے ایمان، علم اور تعلیم کے ذریعے ایک مثبت اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہیہ تاریخی اجتماع دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں کی مشترکہ اور عالمی شناخت کو اجاگر کرے گا اور جدید، ایمان پر مبنی تعلیم کے میدان میں اس کی قائدانہ حیثیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
اسلام آباد سے مزید