• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں16ملزموں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 16 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکےناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ، زیر حراست ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ ٹیکسلا، گوجرخان، دھمیال، چکری، کہوٹہ اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کوگرفتار کرکے 45 لیٹر شراب برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم گرفتار 30یٹر شراب اورگوجرخان پولیس نے ایک ملزم گرفتار 10 لیٹر شراب اور تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب برآمدکر لی ۔ جبکہ2 ملزموں کو گرفتار کرکےاڑھائی کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناءدھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید