• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد، سب سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن آئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے 5بولیوں کے موصول ہونے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطا بق ٹی سی پی کوگذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطا بق ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی۔سوسڈن میڈل ایسٹ UAEنےسب سے کم بولی دی ،TCP کو گذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول، ٹی سی پی نےچینی کےایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر 8ستمبرکو کھولا تھا۔ ٹینڈر کے تحت545سےلیکر578اعشاریہ 50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطا بق ٹینڈر میںسوسڈن میڈل ایسٹ یو اے ای نےسب سے کم بولی دی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی کاٹینڈر ایوارڈکرنےسےمتعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔اس سےقبل ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر21اگست کو کھولا تھا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔

اہم خبریں سے مزید