• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)و زیراعظم شہباز شریف نے آج بروز بدھ ساڑھے دس بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں خاص طور پر ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر غور کیا جا ئے گا۔ کابینہ کو سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔وزیراعظم کی جانب سےسیلاب متاثرین سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے حالیہ دورہ چین پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔کابینہ اجلاس میں دیگر اہم نکات کی منظوری بھی لی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید