• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

67 پاکستانی قیدیوں کی بھارت سے واپسی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے گزشتہ روز امرتسر میں اٹاری واہگہ مشترکہ چیک پوسٹ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 67 پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان اور بھارت کے حکام نے باہمی رضامندی سے واہگہ اٹاری سرحد کو خاص طور پر کھولا جو مئی 2019 میں پاک بھارت جنگ کے بعد بند کردی گئی تھی۔ قیدیوں کو بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حکام نے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔
اہم خبریں سے مزید