• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کو لا پروائی قرار دینا افسوسناک ہے: سوشل ورکر ایس ٹوڈشے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ—فائل فوٹوز
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ—فائل فوٹوز

سوشل ورکر ایس ٹوڈشے نے کہا ہے کہ لوکل اتھارٹیز گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے واقعے کو لاپروائی قرار دے رہی ہیں، اس واقعے کو لا پروائی قرار دینا اور ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔

اسلام آباد میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ایس ٹوڈشے نے بتایا کہ قرۃ العین بلوچ کی گلگت میں کوئی ذاتی مصروفیات نہیں تھیں، وہ ہمارے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، ہم ہر آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپ کے بعد قرۃ العین بلوچ ایک جگہ پر رکیں، ریچھ کو کچھ وقت پہلے ڈرائیور نے بھی دیکھا تھا، اس مقامی ڈرائیور کو چاہیے تھا کہ ایک خاتون کو ریچھ کے بارے میں آگاہ کرتا۔

سوشل ورکر ایس ٹوڈشے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ساتھی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قرۃ العین بلوچ کو ریسکیو کیا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دورانِ کیمپنگ براؤن ریچھ نے حملہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئی تھیں، جس کے بعد وہ اسکروو کے اسپتال میں زیرِ علاج رہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید