• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ڈھٹائی روکنا ہوگی، قطر پر حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی، امت کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز، قطری امیر سے ملاقات

دوحہ (اے پی پی/نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کی قیادت کو اسرائیل کی بلا جواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قطر پر حملہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امت کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، وزیراعظم نے اپنے ایک روزہ سرکاری دورہ قطر کے موقع پرامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ، انہوں نے اسرائیلی حملے پر دوحا حکومت سے اظہارِ یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا،وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں آپ کیساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں، شیخ تمیم کا شہباز شریف سے اظہارِ تشکر، دونوں رہنماؤں کا ملاقات میں علاقائی امن کو فروغ دینے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق،دوسری جانب قطر نے اسرائیلی حملے کے بعد عرب اور اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس اتوار کو طلب کرلیا ہے۔


اہم خبریں سے مزید