دبئی (نمائندہ خصوصی) شارجہ کے تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہاں افغان تماشائیوں کا رویہ سیکیورٹی حکام کے لئے مسائل پیدا کرتا رہا وہیں کھلاڑیوں کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔تمیز تہذیب بھلاکرکئی مواقع پر جب پاکستان جیت کی طرف گامزن تھا افغان کھلاڑیوں نے بدزبانی کرتے ہوئے پاکستانی پلیئرزکو گالیاں دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس جانب پاکستانی میچ ریفری علی نقوی کی توجہ دلائی لیکن انہوں نے سرزنش کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم پاکستانی کرکٹرز نے جذباتی اور مشتعل ہونے کے بجائے کھیل پر توجہ دی اور تین میں سے دو میچوں اور فائنل میں افغانستان کو شکست دی۔