کراچی (اسٹاف رپورٹر)حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن جمعرات کوکراچی کے تین گراؤنڈ نیشنل ا سٹیڈیم ، اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیل نہ ہوسکا۔ملتان میں فیصل آباد کے عبدالصمد نےکراچی وائٹس کے خلاف 103رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بہاولپور میں لاہور بلوز کے خلاف آزاد جموں کشمیر کے زمان خان نے 17رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز صرف 71رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان نےکوئٹہ کے خلاف 157 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔