• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ میں پاک بھارت میچ روکنے کی استدعا مسترد

دبئی (عبدالماجدبھٹی) بھارتی سپریم کورٹ نے دبئی میں اتوار پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ کرکٹ میچ روکنے اور ہنگا می بنیادوں پر درخواست سننے کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا میچ ہونا چاہئے۔ جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے معاملے کی سماعت سے انکار کرکے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ یہ صرف ایک میچ ہے۔ پاک بھارت کرکٹ میچ رکوانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں قانون کے چار طالب علموں نے درخواست دی تھی ۔ واضح رہے کہ شدت پسند اور متعصب بھارتی پاکستان کے ساتھ میچ کی مخالفت کررہے ہیں اس سے قبل وزیر داخلہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملانے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو غدار قرار دیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان ہے۔

اسپورٹس سے مزید