• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو ہرا دیا

دبئی (نمائندہ خصوصی)کارڈف میں بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقانے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر 14رنز سے شکست دے دی۔ بارش نے جنوبی افریقا کی اننگز کو مزید متاثر کرتے ہوئے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔ جنوبی افریقا ٹیم 7.5اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بناچکی تھی۔ مزید بارش کے باعث انگلینڈ کوپانچ اوورز میں 69 رنز کا ہدف ملا تاہم ٹیم پانچ وکٹ پر 54 رنز بناسکی۔

اسپورٹس سے مزید