دبئی (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا خواتین کرکٹ ٹیم جمعے کو پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ رہی ہے ۔ اس سے مقابلے کی تیاریوں کیلئے لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ختم ہوگیا۔ پلیئرز سیریز اور ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے چیلنجز رہے زیادہ پریکٹس میچز کا موقع نہیں ملا۔ ہمارا مقصد ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ تیاری بہت ہے ۔