• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیا جائیگا، عمران خان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے قائداعظم کے وژن کی تکمیل کے لیے اپنی غیر متزلزل جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’آج ہم اس عظیم رہنما کی غیر معمولی میراث کو یاد کرتے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی جہاں برابری، انصاف، مذہبی آزادی اور قانون کی حکمرانی معاشرے کے بنیادی ستون ہونے تھے۔ قائد اعظم کی 77 ویں برسی کے موقع پر انہوں نے بانیٔ پاکستان کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم کا خواب محض ایک جغرافیائی ریاست کا قیام نہیں تھا بلکہ ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام تھا، جہاں ریاست اپنے عوام کی خدمت کرے، کمزور طبقات کے حقوق کی حفاظت کرے اور دنیا کے سامنے انسانی وقار کو بلند کرے۔
اہم خبریں سے مزید