اسلام آباد (طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 سے 21 ستمبر 2025ء تک چین کا دورہ کریں گے۔ جمعرات کو وفاقی حکومت سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اپنےدورہ چین کے دوران چینگڈو، شنگھائی ، سنکیانگ اور ایغور سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور وہاں چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔