نیو یارک /اسلام آباد( نیوز رپورٹر)پاکستان نے برادر ملک قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ،انتہائی اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی سفیر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیل کو غیر ذمہ دار اور بدمعاش ریاست قرار دیا اور دوحہ حملوں کا موازنہ القاعدہ سربراہ پر حملے کے ساتھ کرنے کا اسرائیلی جواز مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ یو این جنرل اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق قرارداد کے حق میں 142، مخالفت میں 10 ووٹ پڑے