اسلام آ باد (رانا غلام قادر )چینی درآمد کی اجازت،حکومتی اقدامات، اعلانات اوردعوے سب بے سود ثابت ہوئے ۔ملک میں چینی کی قیمت مستحکم نہ ہوسکی بلکہ رواں ہفتے چینی کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ چینی کا مارکیٹ ریٹ بدستور حکومتی مقرر کردہ نرخ سے زیادہ ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ، پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے، خیال رہے کہ گزشتہ مہینے چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 175 روپے تک فی کلو مقرر کی گئی تھی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 2روپے65 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا اور ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 184 روپے ایک پیسے فی کلو ہوگئی ،چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195روپے فی کلو پر برقرار رہے کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔ گزشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 181روپے 36پیسے فی کلو تھی جو 184 روپے ایک پیسہ فی کلو ہوگئی۔