سکھر+ڈہرکی (بیورو رپورٹ/نامہ نگار) دریائے سندھ کے بیراجوں پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ گڈو بیراج پر اونچے، سکھر بیراج پر درمیانے جبکہ کوٹری بیراج سے نچلے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔ پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب سے آنیوالا ایک کے بعد دوسرا سیلابی ریلا بھی گڈو بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث یہاں سطح آب مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت گڈو بیراج پر سطح آب پانچ لاکھ، سکھر بیراج پر ساڑھے چار لاکھ اور کوٹری بیراج پر پونے تین لاکھ کیوسک سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔