اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیمات کے خلاف اجلاس میں دیت (خون بہا) کی رقم میں اضافہ کر کے 45 ہزار گرام چاندی کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کی جبکہ اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عبدالقادر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ کمیٹی نے اسی دوران فیملی کورٹ ترمیمی بل کو بھی منظور کر لیا۔ جبکہ سینیٹر عبدالقادر نے آئٹیکل 27 کی ترمیمی بل کو واپس لے لیا اور کہا کہ وہ چند تجاویز لے کر بل دوبارہ پیش کریں گے۔