کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر ممالک نے اسرائیل کا نام لئے بغیر حملوں پر تنقید کی ، کراچی میں کم سن بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک ہولناک واقعے کا ذکر،ڈی آئی جی ساؤتھ، سید اسد رضا نے کہا کہ پولیس متاثرہ بچوں کے والدین سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں شکایات درج کرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اب تک چھ والدین نے ایف آئی آر درج کروائی ہیں۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے چارلی کرک پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے طور پر ہوئی ہے، جس نے اپنے والد کے سامنے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے چارلی کرک پر فائرنگ کی تھی