• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گُلاں بھارت میں 26 ستمبر کو ریلیز ہوگی

کراچی(رپورٹ/ اختر علی اختر ) پاکستانی سپر اسٹار فوادخان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم عبیر گُلال، بھارت کے سنیما گھروں میں 26 ستمبر کو ریلیز ہوگی،پہلگام واقعے اورپاک بھارت کشیدگی پر فلم کی بھارت میں نمائش پر پابندی عائد تھی،فلم کی ریلیز کی تاریخ کئی بار تبدیل کی گئی تھی ،جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی تھی۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم ایک سادہ اور پیار محبت کی کہانی ہے، جسے بے حد پسند کیا جائے گا۔پاکستانی سپر اسٹار فوادخان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی کامیڈی فلم ‘عبیر گُلال’ پوری دنیا میں ، 12 ستمبر 2025 کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ تاہم بھارت میں اس فلم کی ریلیز کچھ عرصے کے لیے مؤخر رہی۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، اب یہ اہم فیصلہ سامنے آیا ہے کہ یہ فلم بھارت کے سینما گھروں میں 26 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ بھارت میں ریلیز میں تاخیر کی مختلف وجہ رپورٹ ہوئیں۔دہشت گرد حملے کے بعد پہلگام میں ہونے والا واقعے اور پھر بھارت کی طرف سے حملے جیسے اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے فلم کی بھارت میں نمائش پر پابندی عائد ہوئی تھی۔ اس ضمن میں بھارت میں مختلف تنظیموں کی جانب سے فلم کا بائیکاٹ بھی کیا گیا تھا۔اب صورتحال کچھ بہتر ہونے کے بعدفلم ساز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسے بھارت میں 26 ستمبر کو ریلیز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک سادہ اور پیاری محبت کی کہانی ہے، اور وہ پرامید ہیں کہ یہ بھارتی ناظرین کو بھی بے حد پسند آئے گی۔ فواد خان کے فینز کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اس تاریخ پر کوئی دوسری فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی ہے، لہٰذا ‘عبیر گُلال’ کو پوری توجہ ملے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فواد خان کی یہ فلم بھارت میں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرے گی۔ فواد خان کو بھارت میں بے پسند کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید