• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 18 کے 167 افسران تربیتی کورس کیلئے نامزد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)جونیئربیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 اور ان کےمساوی گریڈکے 167 افسران کو 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے تحت 4 ہفتے کے ڈومین اسپیسفک ٹریننگ کورس کیلئے نامزد کیا ہے۔ یہ کورس 6 اکتوبر 2025 کو باضابطہ شروع ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق کورس میں شریک افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس، آڈٹ و اکاؤنٹس، ان لینڈ ریونیو، انفارمیشن، پوسٹل، اکنامسٹ، آفس مینجمنٹ گروپ و دیگر سروسز، گروپس اور وفاقی و صوبائی محکموں سے ہے، کورس کی فیس فی افسر 64 ہزار 286 روپے مقرر کی گئی ہے، وفاقی اداروں کے افسران کی فیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ادا کرے گا جبکہ صوبائی حکومتوں اور خود مختار اداروں کے افسران کی فیس ان کے اپنے محکمے ادا کریں گے، کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نامزد کئے گئے 20 افسران میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر عائشہ غضنفر، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ جنگلات بلوچستان حکومت سعد بن اسد، ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن عفیفہ شاجیہ،پنجاب حکومت میں تعینات شمیر اقبال، عدنان خان بیٹھانی، فضل ربی، عون حیدر گوندل، عمر لیاقت رندھاوا، اسماء ثناء اللہ، نجیب اللہ ترین، عدنان فرید، لیاقت علی کلہورو، حافظ کریم داد، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر کاشف نبی، پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محمد موسیٰ علی بخاری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر موجود ساجدہ ایاز قاضی، ڈپٹی سیکریٹری، اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن قاسم اعجاز، ڈپٹی سیکریٹری، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس پنجاب حکومت سید عدیل افتخار،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈسپوزل پر موجود ستائش شیریار، ڈپٹی سیکریٹری (سروسز)، پنجاب حکومت محمد شاہ رخ چیمہ شامل ہیں جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے جن 17 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں بلوچستان حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محمد ہاشم، ایس ایس پی، ٹھٹھہ سندھ حکومت محمد عمران خان، پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محمد عمران، ایس ایس پی (سیکیورٹی)، اسلام آباد پولیس محمد سرفراز ورک، ایس ایس پی (آپریشنز)، لاہور تصور اقبال، ایس ایس پی، اسلام آباد پولیس محمد ارسلان شاہزیب، ایس پی اسپیشل برانچ، گوجرانوالہ حسن جاوید بھٹی، ایس پی (آپریشنز III)، پی پی آئی سی تھری سنٹر لاہور کامران حامد، پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود احمد ارسلان، ایس پی (آپریشنز) سی ٹی ڈی لاہور محمد وقار عظیم، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)، فیصل آباد عبدالوھاب، ایس ایس پی (سیکیورٹی III) لاہور بابر جاوید جوئیہ، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب حمزہ امان اللہ، ایس ایس پی ملیر کراچی کاشف آفتاب عباسی، نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر، لاہور توصیف منور، ڈپٹی ڈائریکٹر، راولپنڈی محمد شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر، بلوچستان محمد سلیم احمد خان شامل ہیں، فارن سروس آف پاکستان کے ایکٹنگ ڈائریکٹر، وزارت خارجہ اسلام آباد بشریٰ سلام، عزیر زاہد شیخ اور ایکٹنگ ڈائریکٹر (سارک)، وزارت خارجہ سعدیہ اعوان شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید