• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا دریافت ہونے کے بعد کیا سستا ہوگا اور کتنا سستا ہوگا؟

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) دھاتوں کی کان کنی کے معاہدے سے سونا دریافت ہونے کے بعد ڈھائی سے تین لاکھ روپے تولہ ہوا سونا کیا سستا ہو گا اور کتنا سستا ہوگا؟ صحافی کے معصومانہ سوال پر وزارت خارجہ کی بریفنگ قہقہوں سے گونج اٹھی ،"میں سونے کے نرخوں پر قیاس آرائی کرنے سے عاجز ہوں" خواتین صحافیوں کی موجودگی میں ترجمان شفقت علی خان کا جواب ،صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین میں علاج معالجہ کرانے بارے سوال پر ترجمان کا جواب دینے سے گریز،افغانستان کے ساتھ معاملات طے کرنے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا کوئی لینا دینا نہیں ،آئینی بندوبست میں خارجہ امور پر وفاقی حکومت کا اجارہ ہے یہ وہ طے کرتی ہے کہ بیرونی تعلقات کو کس طرح چلانا ہے،صوبائی حکومت کی مداخلت وفاقی حکومت سے مشاورت کے تابع ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بتا سکوں کہ "عزت مآب" وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاسپورٹ بلاک ہے یا نہیں ،ترجمان شفقت علی خان کا بطور سفیر برائے متحدہ عرب امارات تبادلے کے بعد ڈائریکٹر حدیقہ قریشی کو بر سلز تعینات کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید