• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دور دراز کہکشاں میں دو بلیک ہولز کا ٹکراؤ، آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے نظریات ثابت ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) تقریباً دس سال بعد جب پہلی مرتبہ خلا میں ارتعاش یعنی گریویٹیشنل لہریں دریافت ہونے کے بعد، اب سائنسدانوں نے ایسا ہی ایک اور لیکن اب تک کا سب سے طاقتور سگنل ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، یہ سگنل اس وقت پیدا ہوا جب ایک دور دراز کہکشاں میں دو بلیک ہول آپس میں گھومتے ہوئے ٹکرا گئے۔ اس انضمام نے ماہرین کو آئن اسٹائن کے نظریۂ کشش ثقل ’’جنرل ریلیٹیوٹی‘‘ کو نئے زاویوں سے پرکھنے کا موقع دیا۔ اس تحقیق نے اسٹیفن ہاکنگ کے اس اہم نظریے کی بھی تصدیق کی کہ بلیک ہول کی سطحی جگہ کبھی کم نہیں ہو سکتی بلکہ صرف بڑھ سکتی ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کے گریویٹیشنل تھیورسٹ کلفرڈ وِل کے مطابق ’’یہ اتنا بنیادی اور خالص اصول ہے کہ اس کی تصدیق واقعی حیرت انگیز ہے۔
اہم خبریں سے مزید