• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی گیس کے استعمال میں کمی، 105 ارب آف گرڈ لیوی ناممکن

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) صنعتی گیس استعمال میں کمی،105ارب آف گرڈ لیوی ناممکن، اعلیٰ حکام نے تصدیق کی کہ کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کھپت میں شدید کمی سے آمدنی نہ ہونے کے برابر رہےگی،مہنگی گیس سے ٹیکسٹائل برآمدات متاثر، ادھر پاور ڈویژن و وزارت خزانہ میں آف گرڈ لیوی سے حاصل رقم کے استعمال پر تناز ع شدت اختیار کرگیا۔ حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس (CPPs) پر اپریل، مئی اور جون 2025کے لیے آف گرڈ لیوی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم صنعتی یونٹس میں گیس کے استعمال میں تیز کمی کے باعث متوقع آمدنی ہدف سے کہیں کم رہنے کا خدشہ ہے۔اپریل کے لیے لیوی 570 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، مئی کے لیے 550 روپے اور جون کے لیے 402روپے مقرر کی گئی ہے۔ لیکن اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کھپت میں شدید کمی کے باعث آمدنی نہ ہونے کے برابر رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید