• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلی کرک قتل کا ملزم گرفتار، ٹرمپ کی حامیوں سے امن کی اپیل

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ نےحامیوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرا خیال ہے ہم نے اسے پکڑ لیا ہے۔پُرامن رہیں اور کسی قسم کے تشدد سے گریز کریں۔یوٹاہ کے گورنر اسپنسر کاکس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 22 سال ہے۔چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ایک حملہ آور نے قریبی عمارت کی چھت سے فائرنگ کی۔ گولی ان کی گردن پر لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ ایک ٹارگٹڈ قتل تھا۔ایف بی آئی نے حملے میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اس قتل کا الزام"ریڈیکل لیفٹ"پر عائد کیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکی دی۔ تاہم انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پُرامن رہیںاور کسی قسم کے تشدد سے گریز کریں۔کرک کے تابوت کو نائب صدر جے ڈی وینس کے سرکاری طیارے پر ان کے آبائی شہر فینکس منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید