• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ٹیکس میں اضافے پر کراچی کے تاجروں کا شدید احتجاج، 285 کروڑ ماہانہ، حفاظتی انتظامات کچھ نہیں، تاجر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے میونسپل ٹیکس میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کے عوام ماہانہ 285 کروڑ روپے میونسپل ٹیکس ادا کریں گے لیکن کراچی کے عوام اور تاجروں کو بارش کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا رہے ،آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سینئرنائب صدر سید لیاقت علی نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ سید نوید احمد اور عثمان شریف اور دیگر نے ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں حالیہ بارشوں کی تباہی پر افسوس اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، تاجر رہنماؤں نے برسات کے موقع پر میئر کراچی اور وزیر اعلی سندھ کے رویے کو انتہائی ظالمانہ اور سنگدلانہ قرار دیا ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ بارش کی پیشگی اطلاعات کے باوجود میئر کراچی نے کراچی کے عوام اور تاجروں کو بارش کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک گلشن اقبال سے سعدی ٹاون اور لانڈھی تک مارکیٹوں اور آبادیوں میں پانچ سے 10 فٹ تک پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے تاجروں اور عوام کا سب کچھہ پانی میں ڈوب گیا جس سے ان کااربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید