کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 38افراد شہیدہوگئے،مغربی کنارے میں بھی کریک ڈاؤن،سیکڑوں فلسطینی گرفتارکرلیے گئے، قابض ملک نے دونوں محاذوں پر کارروائیاں تیز کر دیں، غزہ سٹی میں رہائشی ٹاور، گھروں اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افرادلقمہ اجل بنے، طولکرم میں بکتر بند گاڑی پر دھماکے میں دو اسرائیلی اہلکار زخمی ہونے کے بعد، فوج کا کرفیو، فلسطینیوں کوگھروں ،کیفوں اور دکانوں سے گھسیٹ کر گرفتار کرکے زبردستی مارچ کرایاگیا۔ حماس نےبمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل رہائشی ٹاوروں کی تباہی اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردی اور منظم جنگی جرائم کی مہم چلا رہا ہے۔اسرائیلی جنگ میں غزہ کے شہداء کی تعداد 64ہزار 756تک پہنچ گئی ۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 64 ہزار 756 ہو گئی ہے۔ صرف گزشتہ 24گھنٹوں میں 38افراد شہیدہوئے۔