• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود بنارس ملنگ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت5 سالہ ازلان ولد افسر کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دا رواٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے ۔ بچے کے لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر قصبہ کالونی جارہا تھا کہ بنارس ہوٹل کے قریب رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے بچہ نیچے گر گیا اور پیچھے سے آنے والا واٹر ٹینکر بچے پر چڑھ گیا۔
اہم خبریں سے مزید