کراچی (اسد ابن حسن) ہنڈی حوالے کے ایک بڑے ملزم کو کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گرفتار کر کے بڑی رقم برامد کر لی۔ مذکورہ سرکل کے سربراہ ایاز مہر نے خفیہ اطلاع ملنے پر انسپیکٹر سہیل کو یہ ٹاسک دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے عرصے سے اس دھندے میں ملوث عبدالقادر عرف مستان کو ایم اے جناح روڈ پر واقع مریم مارکیٹ کے فرسٹ فلور پر واقع اس کے دفتر سے گرفتار کر لیا۔