• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی قیادت کا ہنگامی اجلاس، تحقیقاتی صحافی کے ٹرائل کیخلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کی قیادت کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی شہباز رانا کے خلاف اسلام آ باد کی مقامی عدالت میں سماعت جاری رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صحافی برادری نے تحقیقاتی صحافی کے جانبدارانہ ٹرائل کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں سینئر صحافی کی تحقیقاتی سٹوری کا جائزہ لیا گیا جس پر ان کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سول اور فوجداری مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید