کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شہری سندھ کا مقدمہ عدالتوں میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لیگل ایڈ کمیٹی، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف قانونی پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور شہری عوام کے مسائل کو مؤثر انداز میں عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی.شرکا ء کو بتایا گیا کہ پارٹی نے شہری علاقوں میں بڑھتے ہوئے مسائل، محرومیوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے ازالے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔