• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے طوفان کھڑا کر دیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ  میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا ، ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے انہیں سمجھا رہا تھا، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے سمجھا رہا تھا، میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات نہ کرتیں میں نے تو نہیں کہا کہ میں پکڑ لوں گا۔ اس بات کو کل سے پھیلایا جا رہا ہے ہادی صاحب کھڑے تھے میں نے کہا انہیں پکڑ کر لے جاؤ ورنہ توہینِ عدالت کی کارروائی کروں گا۔ توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو بچی کا کیرئیر خراب ہو جائے گا۔ میں نے بچوں کی طرح سمجھایا لیکن وہ سمجھ نہیں رہی تھی۔بار بار کہہ رہی تھی کہ بنیادی حقوق، کیا اِس کورٹ کے بنیادی حقوق نہیں ہیں؟
اہم خبریں سے مزید