• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے قافلے پر لاٹھی چارج، حکام سے رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت نے سہراب گوٹھ پر تحریک انصاف کے قافلے پر پولیس کے لاٹھی چارج کے حوالے سے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی جانب سے پولیس کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جاسکا۔عدالت کی جانب سے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام سے 3 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔درخواست گزار کے وکیل خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ڈی آئی جی عامر فاروقی کو پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا، انکوائری افسر نے سچل اور سہراب گوٹھ تھانوں کے چار اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا تھا، رپورٹ میں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی، انکوائری میں درخواست گزار راجہ اظہر سے چھینے گئے ایک لاکھ ستر ہزار روپے بھی واپس کرنے کی سفارش کی تھی، بتایا جائے ڈی آئی جی کی رپورٹ اور سفارشات پر اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید