• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نیگلیریا فاؤلری سے ایک اور ہلاکت، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نیگلیریا فاؤلری سے ایک اور ہلاکت ہوگئی ہے جس کے بعدرواں سال کراچی میں نیگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق ضلع وسطی کے رہائشی 29سالہ نوجوان نیگلیریا فاؤلری کے باعث انتقال کر گئے۔ مریض نے 7ستمبر 2025کو علامات محسوس کرنا شروع کیں اور 11ستمبر کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انہیں داخل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید