کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے آپریشنل مسائل اور مسافروں کی کم تعداد کے باعث بعض ٹرینیں معطل کردیں۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ہفتے کو 33اپ / 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس 17اپ / 18ڈاؤن ملت ایکسپریس اور 43اپ /44ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس معطل کردیں، جن کے متاثرہ مسافروں کو دیگر ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔