کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا تانبہ و قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت آکا علی اور غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے 100کلو سے زائد چوری شدہ لوہا و اسکریپ برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔