کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئےآن لائن بلیک میلنگ اور فیک نیوز پھیلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان عبدالعزیز اور محمد ذاکر کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری کے خلاف فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کیں۔حکام کے مطابق واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے ہراسانی اور بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔تکنیکی تجزیہ میں ملزمان کے اکاؤنٹس سے بدنیتی پر مبنی مواد کی تصدیق ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعات 20، 24، 26 اے پیکا 2016 (ترمیم شدہ 2025) اور 384، 109 پی پی سی کے تحت درج کیے گئے ہیں۔