• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ، جاں بحق پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میمن گوٹھ روڈ پر 11 ستمبر کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم کے قتل کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ مقتول کے بھائی محمد آصف کی مدعیت میں ، مقدمہ قتل کی دفعہ 302/34اور انسداد دہشت گردی ایکٹ سیون اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ، مقتول پولیس اہلکار میمن گوٹھ تھانے میں تعینات تھا ، ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا ، ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مدعی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا بڑا بھائی 39 سالہ عبدالکریم اور میں ایک ساتھی اپنی اپنی فیملیوں کے ہمراہ رہائش پزیر ہیں ، عبدالکریم محکمہ پولیس میں حولدار تھا اور میمن گوٹھ میں ڈیوٹی کرتا تھا ، 11ستمبر کو میرا بھائی شام ساڑھے سات بجے وردی میں ڈیوٹی کے لیے اپنی موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے جانے کے لیے نکلا تھا اور تھوڑی دیر بعد مجھے بذریعہ فون میرے ایک رشتے دار جمیل جوکھیو نے اطلاع دی کہ عبدالکریم کو میمن گوٹھ روڈ عثمان خاصخیلی گوٹھ کے پاس گولیاں لگی ہیں اس اطلاع پر میں اور میرے رشتے دار موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ میرا بھائی فوت ہو چکا تھا میرے بھائی کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید