کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڑھو نے کہا ہےکہ رواں سال پولیس کی مجموعی کارکردگی میں 39فیصد بہتری آئی ہے، موبائل فون چھیننے کی واردات میں 16فیصد کمی آئی، 45فیصد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد مزید بہتری آئے گی۔اے آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ پکڑا ہے، یہ گروہ گاڑیاں چوری اور چھینتا تھا، گروہ میں ون فائیو پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار پولیس اہلکار کا نام ایاز ہے، پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، کراچی میں یہ گینگ بڑی گاڑیاں چوری کرتا اور چھینتا تھا۔