• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کراچی زون کی بڑی کارروائی،مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 80لاکھ روپوں سے زائد رقم برآمد کرلی،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کارروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم عبدالقادر کو جناح روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی ہے،گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید