• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ، جیو نیوز پر تجزیئے تبصرے ’’ہنسنا منع ہے‘‘ اسپیشل شو ہوگا

کراچی (جنگ نیوز)ایشیا کپ: پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ ، جیونیوز پر تجزیئے تبصرے، ”ہنسنا منع ہے“اسپیشل شو ہوگا۔ دبئی میں آج ”ایشیا کپ“کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ کرکٹ کے دیوانے روایتی حریفوں کے اس مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ دونوں ٹیمیں بھی میچ کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ”جیونیوز“ نے شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو دوبالا کرنے کیلئے دن بھر خصوصی پروگرام تیار کئے ہیں۔ ”جیونیوز اسپورٹس فلور“ پر پاکستان کے سابق اور نامور کرکٹرز اپنی رائے، تجزیے اور تبصرے پیش کریں گے اور ناظرین کو میچ کے لمحہ بہ لمحہ احوال سے آگاہ رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ”جیونیوز“ کا مقبول شو ”ہنسنا منع ہے“ بھی آج ”ایشیا کپ“اسپیشل کے طور پر نشر ہوگا، جس کی میزبانی تابش ہاشمی کریں گے۔ پروگرام رات 11 بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“کی اسکرین کی زینت بنے گا۔ پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے ”جیونیوز“کی بھرپور تیاریوں نے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے اور ناظرین بے صبری سے اس تاریخی معرکے کے منتظر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید