• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ اور بلدیہ میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق، فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرکےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ، فائرنگ کے واقعات میں خاتون جاں بحق،4زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن چھوٹا گیٹ فارم ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ،ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا ہےکہ 4 موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹڑ سائیکل سوار افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں فقیرا گوٹھ کی رہائشی 25سالہ سعیدہ دختر شیر علی اور گڈاپ ٹاؤن کے رہائشی عبدالسلام ولد سکھیو اور امیر بخش ولد عالم شامل ہیں ، بلدیہ مواچھ گوٹھ پمپ کے قریب ٹریفک حاد ثہ میں میں 40 سالہ حبیب ولد رمضان جاں بحق اور 25 سالہ عالم ولد عارف زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کا آبائی تعلق ٹنڈو جام سے تھا، جبکہ حادثہ موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا،متوفی جس موٹرسائیکل سوارسے ٹکرایا تھاوہ موٹر سائیکل سواربھی پولیس کی تحویل میں ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، علاوہ ازیں لانڈھی نیو مظفرآباد کالونی گلی نمبر 11 م میں واقع گھرمیں فائرنگ سے 60سالہ گل صباء زوجہ فائز محمد جاں بحق ہوگئی ،ایس ایچ او قائد آباد عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل قائد آباد تھانے کی حدود میں ایک لڑکی پسند کی شادی کرنے کےسلسلے میں گھرسے چلی گئی تھی اور لڑکی کے اہلخانہ نےاس کے اغوا کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں بھی درج کروایا تھا ، لڑکی کے بھائی اپنی بہن کو تلاش کرکے گھر لےآئے جس پرماموں حفیظ طیش میں آگیا اوراس نے اپنی بہن اور بھانجی پر فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں بہن اور بھانجی واقعے میں بچ گئے لیکن بہن کی ساس 60 سالہ گل صبا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں اورزیادہ خون بہہ جانے سے دوران علاج دم توڑ گئی،فائرنگ کےواقعے کے بعد ملزم حفیظ موقع پرسے فرارہوگیاتاہم پولیس نے ملزم کے بڑے بھائی اوربھانجےکو حراست میں لے لیا ہے ،علاوہ ازیں لانڈھی مرتضیٰ چورنگی، اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 35سالہ یاسر ولد ظفر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، اورنگی ٹاؤن شاہ ولی اللہ نگر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 22سالہ محمد نبیل ولد ارمان زخمی ہوگیا، جبکہ مخدوم کالونی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں بھی گولی لگنے سے 7 سالہ حورین دختر نوشاد زخمی ہوگئی، جمعہ گوٹھ گلشن احمد سوسائٹی میں گولی لگنے سے 34 سالہ عبدالواحد ولد محمد کریم زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید