کراچی(اسٹاف رپورٹر) امین اے ہاشوانی نے جامعہ این ای ڈی کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی انجینئرنگ کی باگ بھی اسی نوجوان نسل کو سنبھالنی ہے، تعلیمی اداروں کی گراں قدر خدمات سے ہماری معاشی و معاشرتی اڑان ممکن ہے، سیکریٹری یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ، شیخ الجامعہ، معزز مہمانوں سمیت پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعمان اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی نے طالب علموں کو اسناد و میڈلز سے نوازا، جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس جلسہ تقسیم 2025 میں این ای ڈی یونی ورسٹی نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 37 اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی اسناد تفویض کیں، این ای ڈی سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2081 اور 815 ماسٹرز جب کہ تھر انسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ سول اور شعبہ کمپیوٹر سائنس سے 21 طلبا گریجویٹ ہوئے۔