کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) اور تہذیب فاونڈیشن کے اشتراک سے 2 روزہ پندرھواں تہذیب فیسٹیول اتوار کو ناپا کے ضیاء محی الدین تھیٹر میں اختتام پذیر ہوا،فیسٹیول کے آخری دن کا آغاز زارا مدنی کی آواز میں صوفی تبسم کی مشہور غزل وہ ہم سے ہوے ہمکلام اللہ اللہ سے ہوا، تہذیب فاونڈیشن کے روح رواں شریف اعوان نے موسیقی کے اس دور پر بات کی جو ناپا کے استاد بشیر خان کے انتقال کے بعد ختم ہو گیا،انہوں نے استاد کے شاگرد یوسف بشیر کا تعرف کرایا جنہوں نے پھر اپنے استاد کی یاد میں طبلے پر سولو پرفارمنس دی،پروگرام کے آخر میں استاد فتح علی خان اور عزت فتح علی خان نے خیال اور ترانہ پیش کیا۔