• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات،اس موقع پر انہوں جشن صادقین ؑ کی مبارکباد دی اور مختلف امور تبادلہ کیا جبکہ موجودہ ملکی بالخصوص سیلابی صورتحال پر ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کارکنان کی مسلسل بے لوث دن رات خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ساجد علی نقوی نے آئندہ کی حکمت عملی و دیگر مسائل اور اہم قومی امور پر مفصل رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید