کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہےکہ اللہ پاک کی رحمت کے نزول پر شکر ادا کرنے اور اس کے اظہار کا حکم قرآن میں موجود ہے، میلاد مناکر خدا کی توحید اور ختم نبوت کا اعلان کرتے ہیں ،ہمارے آقا ﷺ اللہ پاک کی رحمت ہیں، اللہ پاک نے سرکار ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے، نبی پاک ﷺ اللہ پاک کا بڑا فضل، بہت بڑی نعمت اور رحمت ہیں، جشنِ میلاد دراصل قرآن کے حکم پر عمل ہے، جہاں اللہ پاک کی حمد ہو اور اس کی رحمت کا تذکرہ کیا جائے وہاں اللہ فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔