• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہور الحسن بھوپالی کی دینی، ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہید ظہور الحسن بھوپالی سچے عاشق رسول ﷺاور عوامی آواز، نعت گو شاعر،مقرراور عوامی رہنما تھے ان کی ساری زندگی عشق رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے اور مسلمانوں کو اتحاد ،دین داری اور سنت کی طرف بلانے میں گزری،شہید ظہور الحسن بھوپالی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی دینی اور ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،انجمن نوجوانان اسلام کے صدر حاجی سلیم عطاری،بزم محبان اعلیٰ حضرت کے چیئرمین محمد وسیم عطاری اور اہلسنت کے دیگر رہنماؤں نے ان کے عرس کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فہیم الدین شیخ نے کہا کہ شہید ظہور الحسن بھوپالی نے قرآن وسنت کی روشنی میں دین اسلام کی تبلیغ کی اور نئی نسل کو عشق رسول ﷺاور ناموس رسالت کے تحفظ کا درس دیا،شہید ظہو رالحسن کے نعتیہ کلام اور خطابات نے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺکی شمع کو روشن کیا،آپ کا جھکاؤ عوامی ودینی سیاست کی طرف زیادہ تھا،شہید ظہور الحسن بھوپالی نے مسلمانوں کے سیاسی ومذہبی حقوق کے تحفظ کیلئے کلمہ حق بلند کیا، عوامی خدمت اور دین کی سربلندی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، حاجی سلیم عطاری نے کہا کہ شہید ظہور الحسن بھوپالی کو شہید عشق رسول ﷺ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے،انہوں نے ہندوستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید میلاد النبی ﷺکے پروگراموں میں حصہ لیا،حضور اکرم ﷺ کی عزت وحرمت اور عظمت کے تحفظ کیلئے نوجوانوں میں بیداری پیدا کی اور اسلام دشمن قوتوں کا چہرہ بے نقاب کیا ، محمد وسیم عطاری نے کہا کہ شہید ظہورالحسن کی دینی وقومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا آپ سچے عاشق رسول ﷺ اور محسن اہلسنت وعوامی رہنما تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید