• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر نامعلوم ملزم کی فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس خیابان بخاری میں نامعلوم ملزم نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا، معجزانہ طور پر پولیس موبائل میں سوار اہلکار محفوظ رہے،واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا اور شواہداکھٹے کئے،ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹراوزر اور شرٹ پہنے ملزم نے عقب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے موبائل کے شیشوں اور سیٹوں پر گولیاں لگیں، واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا 12 کے قریب نائن ایم ایم کے خول بر آمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید